راجن پور:مسافر بس الٹنے سے5افراد جاں بحق،20زخمی

راجن پور:مسافر بس الٹنے سے5افراد جاں بحق،20زخمی
کیپشن: راجن پور:بس ڈرائیور کی نیند نے 5 مسافروں کی جان لے لی

ایک نیوز: راجن پور کے علاقےفاضل پور  میں دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنے سے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق  اور  20 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، حادثے میں مجموعی طور 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ڈاکٹر اسلم کے مطابق فاضل پور میں ڈرائیور کو نیند آنےکی وجہ حادثہ پیش آیا۔