ترک وزیرخارجہ کا ڈنمارک کے ہم منصب کو ٹیلی فون

Jul 30, 2023 | 06:54 AM

ایک نیوز : ترکی کے وزیر خارجہ نے ڈنمارک کے ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ترکیہ کےوزیرخارجہ ہاکان فیدان نے ڈنمارک کےہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ  ڈنمارک قرآن پاک کی بےحرمتی روکنےکیلئے فوری اقدام کرے، آزادی اظہارکی آڑمیں ایسےاقدامات کی اجازت قابل قبول نہیں ،اشتعال انگیزکارروائیوں کی سختی سےمذمت کرتےہیں ، ایسےلوگوں کواختلافات پیداکرنےمیں کامیاب نہ ہونےدیاجائے۔

مزیدخبریں