رنویرسنگھ کا دیپیکا کو ریمپ پر بوسہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jul 30, 2022 | 23:07 PM

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رنویرسنگھ اور دیپیکا پڈوکون کو کون نہیں جانتا۔ ان کے مداح ساری دنیا میں موجود ہیں۔ جو ان کی صرف ایک جھلک دیکھنے کے لیے بےقرار رہتے ہیں۔ اب حال میں یہ جوڑی اپنی شادی کے بعد پہلی مرتبہ ریمپ پر جلوہ گر ہوئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوان فیشن شو 2022 میں رنویر سنگھ اور دیپیکا نے ریمپ پر واک کی۔ جہاں پر ان دونوں کی جوڑی نے خوب داد سمیٹی۔ اب سوشل میڈیا پر ان کی ریمپ پر واک کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے چہرے پر بوسہ دیتے ہیں۔  

مزیدخبریں