نئی حکومت کے آتے ہی پنجاب پولیس میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ

نئی حکومت ،پنجاب پولیس ،بڑی اکھاڑ پچھاڑ
کیپشن: پنجاب پولیس میں بڑے تبادلے کیے گئے ہیں۔

ایک نیوز نیوز: پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح کے تقرروتبادلے کیے ہیں۔ جس میں ڈی آئی جی لاجسٹک معین مسعود کو آر پی او فیصل آباد تعینات کردیا۔ آر پی او فیصل آباد بابر سرفراز کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی طرح سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی بھی ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کریں گے۔ اے آئی جی آپریشن لاہور عمر سعید سی پی او فیصل آباد تعینات کردیے گئے ہیں۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اسی طرح بیورو کریسی میں بھی تقرروتبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر بھکر ذوالفقار بھون کو ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن بیورو تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال  شاہد فرید کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ظہیر عباس ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات ہوگئے ہیں۔