سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ، خریدار پریشان

سونے،قیمت ،ایک مرتبہ ،بڑا اضافہ، خریدار پریشان
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: صرافہ بازار ایسویسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے فی تولہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 600 روپے ہوچکی ہے۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 831 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام نئی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 429 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 1767 ڈالر ہوگئی ہے۔