ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی واثق قیوم بلامقابلہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے امیدوار برائے ڈپٹی اسپیکر بروقت پنجاب اسمبلی پہنچے لیکن انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ کاغذات جمع کرانے کا وقت شام پانچ بجے تک تھا ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ اور اتحادیوں نے ڈپٹی اسٹیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے واثق قیوم عباسی کو بلامقابلہ ڈپٹی اسپکر منتخب ہونے کا اعلان کر دیا۔
یادرہے واثق قیوم عباسی 2018 میں پی پی 12 راولپنڈی 7 کے حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے، انہوں نے 27 ہزار357 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی اور نامور سیاستدان اور کئی دفعہ وفاقی وزیررہنے والے چودھری نثار کو عبرتناک شکست دی ، چودھری نثار ان کے مقابلے میں محض 11 ہزار99 ووٹ حاصل کرسکے تھے ۔
ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی۔۔۔ ✌️????pic.twitter.com/ombbNlxnpV
— Salman Durrani (@DurraniViews) July 29, 2022