شکیرا ۔۔۔۔ شکیرا،  گلوکارہ کو 8 سال قید کا مطالبہ کیوں ؟

Jul 30, 2022 | 16:39 PM

   ایک نیوز نیوز:  ایک اسپینش عدالت میں  ایک کروڑ 45 لاکھ یورو ٹیکس فراڈ کیس میں پراسیکیوٹرز لبنانی کولمبین سپر سٹار شکیرا کے لیے آٹھ سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق گلوکارہ شکیرا نے پراسیکیوٹر کے دفتر سے کیس کو بند کرنے کے لیے تصفیہ کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ن پر 2012 اور 2014 کے درمیان ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام ہے۔ یہ وہ عرصہ ہے جس کے بارے میں شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ سپین میں نہیں رہتی تھیں۔
 شکیرا پر الزام ہے کہ  2012 سے 2014 کے درمیان سپین میں  رہائش کےدوران انہوں نے بارسلونا میں ایک گھر خریدا جو ان کا ان کے شریک حیات اور دوبیٹوں کا خاندانی گھر بن گیا جو 2013 میں سپین میں پیدا ہوئے۔
اگر وہ قصوروار پائی گئیں تو اس صورت میں آٹھ سال قید کی سزا اور دو کروڑ تیس لاکھ یورو (23.5 ملین ڈالر) سے زیادہ جرمانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ابھی تک مقدمے کی سماعت کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔
45 سالہ گلوکارہ ، نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر ایک کروڑ 72 لاکھ ملین یورو ادا کیے جس کے حوالے سے ہسپانوی ٹیکس آفس کا کہنا ہیں کہ وہ واجب الادا ہیں۔ٹیکس کے معاملے میں تازہ ترین پیشرفت شکیرا اور ان کے شوہر جیرارڈ پیک کے علیحدگی کے اعلان کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ 45 سالہ شکیرا اور 35 سالہ پیک 2011 سے ایک ساتھ ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

مزیدخبریں