نیپرا کے چیئرمین بھی کےالیکٹرک سے ملے ہوئے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن 

Jul 30, 2022 | 16:02 PM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نیپرا کے چیئرمین بھی کے الیکٹرک سے ملے ہوئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے مشترکہ کے الیکٹرک کو ریلیف دیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہی کے الیکٹرک کو بیچا، کے الیکٹرک کا فرانزک ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو مشرف، ایم کیو ایم، نواز، زرداری اور عمران خان نے فائدہ پہنچایا،گورنر ہاؤس سندھ کے الیکٹرک کے لیے ماضی سے ایک اڈہ رہا ہے۔

مزیدخبریں