ایک نیوز نیوز: محکمہ ایکسائز کے کمپیوٹر آپریٹرز محکمے کو چونا لگانے لگے۔رکشوں کی بڑی کھیپ کی جعلی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز لاہورکے جونیئر کمپیوٹر آپریٹر نے افسران کی ناک تلےایک ہزار 80 رکشوں کی جعلی رجسٹریشن کردی۔ ایک نیوز نےکمپیوٹر آپریٹر کاشف کلیم کی جانب سے 1080 رکشوں کی جعلی رجسٹریشن کی ،دستاویز حاصل کرلی۔
سیکرٹری ایکسائز کے حکم پر ڈی جی ایکسائز کی انکوائری میں جونئیر کمپیوٹر آپریٹر کاشف کلیم کوقصوار قرار دیتے ہوئے فوری معطل کردیا گیا ہے ۔کاشف کلیم نے ایک ہزار سے اسی رکشوں کی جعلی رجسٹریشن کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔