ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیا۔
فواد چودھری نے کہا کہ اب ان پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جو پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ حکمران اتحاد خود ایک مافیا ہے اور پی ٹی آئی فنڈنگ کے لیے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی، اوور سیز اور عام پاکستانی پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں، ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں۔