ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیا۔
حکمران اتحاد جو خود ایک مافیا ہے تحریک انصاف فنڈنگ کیلئے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اوور سیز پاکستانی اور عام پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے، الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں ک فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 30, 2022
فواد چودھری نے کہا کہ اب ان پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جو پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ حکمران اتحاد خود ایک مافیا ہے اور پی ٹی آئی فنڈنگ کے لیے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی، اوور سیز اور عام پاکستانی پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں، ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں۔