رفیق بھٹو: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے لئے تیار اور جیت کیلئے پُرعزم ہیں،کمانڈو باکسر 31 جولائی کو بنکاک روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کے کمانڈو باکسر شہیر آفریدی 31 جولائی کو بنکاک روانہ ہوں گے،ٹائٹل کے دفاع کے لئے شہیر آفریدی کا مقابلہ بھارتی باکسر اسرار عثمانی سے ہوگا،تین اگست کو پاکستانی اور بھارتی باکسر رنگ میں آمنے سامنے آئیں گے،پاکستانی باکسر شہیر آفریدی ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے لئے تیار، جیت کے لئے پرعزم ہیں۔
باکسر شہیر آفریدی کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس سندھ اور آئی جی غلام نبی میمن نے سپورٹ کیا جس پر شکر گزار ہوں،مقابلے کے لئے سخت تیاری کی ہے، پاکستان اور سندھ پولیس کا نام ایک مرتبہ پھر روشن کروں گا۔
واضح رہے کہ آر آر ایف کمانڈو باکسر شہیر آفریدی نے رواں سال مئی میں تھائی باکسر کو شکست دے کر ایشین چیمپئن کا ٹائٹل نام کیا تھا۔