ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن عدالت میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کیجانب سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جس میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
(ن) لیگ نے منصور عثمان کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر کےالیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتے ہیں لہٰذا اس الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
(ن) لیگ نے اپنی درخواست میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کالعدم قرار دینے اور دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔