ایک نیوز نیوز: نیب کے اہم گواہ نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف بیان کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیب کے اہم گواہ نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف بیان کی تردید کردی۔
گواہ ناصر بشیر نے کہا ہے کہ کبھی بھی شاہد خاقان عباسی کے خلاف بیان نہیں دیا،نیب تفتیشی افسر ملک زبیر نے اپنی طرف سے شاہد خاقان کا نام لکھا، ایل این جی ریفرنس کے گواہ ناصربشیر نے احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔