مداخلت نرم ہو، گرم ہو یا سخت،مل کر ملک بچانا ہے،شیخ رشید

مداخلت نرم ہو، گرم ہو یا سخت،مل کر ملک بچانا ہے،شیخ رشید
کیپشن: SHAIKH RASHEED TWEET
سورس: google

ایک نیوز نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مداخلت نرم ہو، گرم ہو یا سخت، سب کو ملکر ملک بچانا ہے، اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں، اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، بجلی کا بل اورنہ ہی بچوں کی فیس ادا ہوسکتی ہے، غریب وینٹی لیٹر پر ہے، سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، مہنگائی کی شرح 38 فیصد بڑھ گئی اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔

شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، مداخلت نرم ہو، گرم ہو یا سخت، سب کو مل کر ملک بچانا ہے، ایک ایک دن قیمتی ہے، سب کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود لے لیں گے۔