ایک نیوز نیوز: حریت رہنما یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث صحت تیزی سے بگڑنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق یاسمین ملک کے معاملے پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا جس میں پاکستان نے پرزور احتجاج کیا اور یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواستوں کے باوجود یاسین ملک کو ٹرائل میں پیشی اور جرح کے حق سے محروم کیا گیا، قانونی چارہ جوئی نہ ہونے کے باعث حریت رہنما یاسین ملک 22 جولائی سے بھوک ہڑتال پر ہیں، انہیں فوری طور پر طبی امداد دی جائے۔
پاکستان نے حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک کا بھارتی وزیراعظم کے نام خط بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا ہے۔