ایک نیوز نیوز:حرم پاک میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی پروقار تقریب ہوئی۔
شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی نگرانی میں غلافہ کعبہ تبدیل کر دیا گیا۔ غلاف کا سائز 658 مربع میٹر اور 47 حصوں پر مشتمل ہے۔ ہر حصہ 14 میٹر طویل اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔ تیاری میں 150 کلو گرام خالص سونا اور چاندی کا استعمال کیا گیا ہے۔غلاف کی تیاری میں 2 کروڑ50 لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔ غلاف کعبہ شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں 200 افراد پر مشتمل عملے نے تیار کیا۔