سینیٹر مشتاق نے کیچڑ میں لت پت لاشوں کی تصاویر ایوان میں دکھا دیں

Jul 30, 2022 | 09:46 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز نیوز: جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ملک میں بارشوں سے تباہی اور اس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی کیچڑ میں لت پت تصاویرایوانِ بالا میں دکھا دیں۔

 سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مشتاق احمد خان حکومت پر بھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں وزیراعظم اور کیا ان بچوں کے لیے ہیلی کاپٹر یا اپنا طیارہ بھیجا؟ یہ بچے قیامت کے دن آپ کا گریبان پکڑیں گے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ معصوم بچوں کی کیچڑ سے لت پت لاشیں مل رہی ہیں، جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختون خوا کے کئی اضلاع سیلاب کا نشانہ بنے ہیں۔

مشتاق احمد خان نے مزید کہا: کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن اور معاشی حب پانی میں ڈوبا ہوا ہے، کوئی پرسان حال نہیں، اس صورتِ حال میں ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے مگر وہ کہیں نظر نہیں آ رہی۔

مزیدخبریں