بلوچستان: ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: Operation of security forces in Hoshab
سورس: google

ایک نیوز نیوز: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدار ہدایت اللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔