بھارت کی آبی دہشتگردی،دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانی چھوڑ دیا

Jul 30, 2022 | 09:14 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بھارت کیجانب سے دریائے چناب میں سیلابی ریلے چھوڑنے سے جھنگ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔

 تفصیلات کے مطابق سیلاب کے باعث 30 سے زائد دیہات پانی کی لپیٹ میں آگئے جبکہ دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کیوجہ سے قریبی آبادیوں کی نقل مکانی شروع کر دی گئی۔

سکھر اور گدو بیراج کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب آیا جبکہ سکھر بیراج کے مقام سے 12 افراد کی لاشیں ملیں۔

ادھر سندھ کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہونے کیوجہ سے بچوں میں گیسٹرو کی بیماریاں بڑھ گئیں۔

مزیدخبریں