ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح 15. 3 فیصد رہی جبکہ وائرس کا شکار مزید3 افراد انتقال کر گئے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 19ہزار 236 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 605 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید3شخص کرونا سے جاں بحق ہوگئے جبکہ اس وقت ملک میں 176 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔