ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان میں صحت اور سماجی شعبے کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پولیو کے خاتمنے میں مدد کو سراہا اور کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کوشاں ہے۔
بل گیٹس کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا گیا اور پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔