نور مقدم کیس : ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل

Jul 30, 2021 | 14:53 PM

admin
اسلام آباد : نور مقدم کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر کا پنجاب فرانزک سائنس لیب میں پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔ ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نے کیا۔ ٹیسٹ میں ظاہر جعفر سے 20 سوال پوچھے گئے۔ لیب میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیا گیا۔ جبکہ ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا۔ ٹیسٹ کے دوران بھی ملزم مختلف حیلے بہانے کرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوائی جائے گی۔ ٹیسٹ کے بعد پولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لے کر روانہ ہوگی۔اس سے قبل ملزم ظاہر جعفر نے اعترافی بیان میں بتایا تھا کہ چیٹنگ کرنے اور دھوکا دینے پر نور کو قتل کیا۔ ملزم نے بتایا کہ نور میرے ساتھ چیٹنگ کر رہی تھی جس کا مجھے پتا چل گیا تھا۔

مزیدخبریں