ایک نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طالبہ فریدہ کی بیماری سے متعلق نشر ہونے والی خبر کانوٹس لے لیا ، اور آنکھ کے کینسر میں مبتلا طالبہ فریدہ کے فری علاج معالجے کیلئے ہدایات جاری کردیں.وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بچی فریدہ کے علاج معالجے کے لئے فی الفور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں بچی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا کرایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے بچی فریدہ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا پنجاب حکومت بچی فریدہ کے علاج کے اخراجات اٹھائے گی۔طالبہ فریدہ قوم کی بیٹی ہے اوراس بچی کا علاج کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطریق احسن ادا کرے گی۔طالبہ فریدہ کے خاندان کی دیکھ بھال بھی کی جائے گی۔