فیک نیوز واچ ڈاگ  نے پیکا ایکٹ کو جمہوری روایات پر حملہ قرار  دیدیا  

فیک نیوز واچ ڈاگ  نے پیکا ایکٹ کو جمہوری روایات پر حملہ قرار  دیدیا  
کیپشن: The fake news watchdog called the PICA Act an attack on democratic traditions

 ایک نیوز: صدر مملکت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی منظوری کا معاملہ، واچ ڈاگ  نے  قانون میں فیک نیوز کی متنازعہ اور مبہم تعریف پر اظہار تشویش  کرتے ہوئے  قانون کو جمہوری روایات پر حملہ قرار دے دیا  ہے۔  

صدر مملکت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی منظوری کا معاملہ، فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جاری  کردی گئی ۔  

فیک نیوز واچ ڈاگ   نے  کہا ہے  متنازعہ قانون کی منظوری پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے، سخت سزاؤں اور بھاری جرمانے کے ذریعے عام آدمی کی رائے کو دبایا جا سکتا ہے، حکومت سخت قانون سازی سے قبل جعلی خبروں کے تدارک کے لیے اقدامات کرنے میں ناکام رہی، حکومت کی جانب سے قانون سازی کے عمل میں سٹیک ہولڈرز کی رائے کو نظر انداز کیا گیا۔   

رپورٹ میں پیکا ایکٹ 2025 کا چین، امریکہ، انڈیا، ترکی اور برطانیہ کے قوانین کے ساتھ تقابلی جائزہ ،قومی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے خدشات کا بھی ذکر  کیا گیا ،پیکا ایکٹ پر پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کا موقف بھی رپورٹ کا حصہ  ہے۔  

فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے قانون کے غلط استعمال کے خدشات کا اظہار   کرتے ہوئے کہا  گیا ہے کہ  قانون کی منظوری کے بعد سفارتی محاذ پر پاکستان کے چیلنجز میں اضافہ ہوگا۔