پنجاب کابینہ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار مقرر کر دی

پنجاب کابینہ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار مقرر کر دی
کیپشن: The Punjab Cabinet has fixed the speed limit of the motorcycle

ویب ڈیسک:پنجاب کابینہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی حد رفتار مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ  کی جانب سے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہوگی۔