حماس اور اسلامک جہاد نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیئے

حماس اور اسلامک جہاد نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیا  
کیپشن: Hamas and Islamic Jihad released 8 hostages, including 5 Thai nationals

ایک نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامک جہاد نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کر دیئے ہیں جن میں 3 اسرائیلی شہری بھی شامل ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا ،جو اب واپیس اسرائیل اپنے اہلے خانہ کے پاس پہنچ گئی ہیں، جبکہ مزید 2 سیویلینز یرغمالیوں جن میں ایک خاتون اربیل یہود میں شامل ہیں انہیں غزہ کے شہر خان یونس میں رہا کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق حماس نے آج 5 تھائی یرغمالی بھی رہا کردیئے  ہیں جنہیں ریڈ کراس حکام کے حوالے کیا گیا ہے جو انہیں اسرائیلی حکام کے حوالے کریں گے۔