ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلتا پنجاب گیمز کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلتا پنجاب گیمز کے آخری مرحلے کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی،جس میں 9ڈویژنز کے دو ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا، اتھلیٹس نے گیمز کی مشعل روشن کی،ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔
وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز نے گیمز کا افتتاح کیا اور کہا کہ پنجاب کے یہ تمام کھلاڑی چیمپئن ہیں وہ پنجاب کے نوجوانوں کو کھیلتا اور آگے بڑھتے دیکھنا چاہتی ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کھلاڑی قومی ہی نہیں بلکہ بیں الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کریں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کھیلوں کا بجٹ 2سے بڑھا کر 5ارب روپے کرنے جبکہ 2ہزار 200کھلاڑیوں کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب کھلاڑیوں میں گھل مل گئیں اور کھلاڑیوں نے مریم نواز کے ساتھ خوب سیلفیز بنوائیں جبکہ میوزک پر کھلاڑیوں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔