ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی چھا جانے والی اداکارہ دنانیر مبین خود کو ہی موٹیویٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔
ڈرامہ سیریل ’میم سے محبت ‘میں اپنی آؤٹ اسٹینڈنگ اداکاری کی بدولت ہزاروں دلوں پر راج کرنے والی دنانیر مبین ایک مختصر ویڈیو سے سوشل میڈیا سینسیشن بن گئی تھیں، اب وہ اسکرین پر بھی اپنے جلوے بکھیرتی دکھائی دیتی ہیں۔
دنانیر ڈرامہ سیریل صنفِ آہن، محبت گمشدہ جیسے ڈراموں میں زبردست اداکاری کی بدولت خوب داد وصول کر چکی ہیں جبکہ انہیں سوشل میڈیا پر متحرک رہنا بھی انہیں ایک انفرادی پہچان دلواتا ہے۔
کیونکہ ان پوسٹس کے ذریعے صارفین اداکارہ کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے لمحات سے ہر لمحہ باخبر رہتے ہیں، لیکن حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایسا پیغام جاری کیا جو انہیں تعریفیں سمیٹنے کے بجائے بے شمار تنقید کی زد میں لے آیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دنانیر مبین نے سٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نےاپنی خوبصورتی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ کبھی کبھار میں اداس ہو جاتی ہوں لیکن پھر مجھے یاد آتا ہے کہ میں ایسی دکھتی ہوں۔
اداکارہ کا یہ خیال سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین انہیں خاصاتنقید کا نشانہ بناتے نظر آرہے ہیں کیونکہ عوام کو ان کی خود ستائشی پسند نہیں آئی۔
ایک صارف نے لکھا کہ،’مشہور ہونے کے بعد ان میں غرور آگیا۔’
ایک اور صارف نے لکھا کہ،’کچھ پلاسٹک ٹائپ کی لگتی ہو’۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ،’چلو اب اپنا میک اپ ہٹاؤ اور فلٹر بھی پھر دیکھو خود کو۔’