ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈرڈانڈیکس 1ہزار 719 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،272 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 118 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
بازارمیں 48 کروڑ 39 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 26 ارب 10 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 113،400 جبکہ کم ترین سطح 111،805 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 278روپے 87پیسے سے بڑھ کر 278روپے 97پیسے پر بند ہوا۔