ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہیں،وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی آفر کو شفاف انداز سے قبول کیا، حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیاں بنیں اور مذاکرات شروع ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے انکو کہا آپ آئیں لکھ کر جواب دیں گے، ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا، پی ٹی آئی والے اپنے گریبان میں بھی جھانکیں، انہوں نے 2018 میں ہاؤس کمیٹی بنائی ،کمیشن نہیں بناتھا۔
وزیراعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پوری طرح حقائق کو سامنے لائیں، 2018 میں ہم نے ہاؤس کمیٹی قبول کی آپ بھی آئیں، 2018 اور 2024 کے انتخابات پر کمیٹی بنے، 26 نومبر کے دھرنے کی بات کرتے ہیں، 2014 کے دھرنے کی بھی ہاؤس کمیٹی احاطہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نیک نیتی کے ساتھ تیار ہوں کہ ڈائیلاگ آگے بڑھیں، انتشار کے ہاتھوں ملک کا بہت نقصا ن ہوا ،یہ ملک مزید نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں ہر روز بہادری اور دلیری کی داستانیں سننے کو ملتی ہیں۔
شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش
Jan 30, 2025 | 15:34 PM