برطانیہ کیلئےپروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیشرفت 

برطانیہ کیلئےپروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیشرفت 
کیپشن: Important developments ahead of the end of the flight ban for the UK

ایک نیوز:پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس پر تعینات عملے کی امیگریشن تربیت شروع کر دی ہے، برطانوی ہائی کمیشن ٹیم کی فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برطانیہ کے لیے پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن کے عمل پر بریفنگ دی۔
ایف آئی اےٹیم نےائیرلائنز کے عملے کی برطانوی امیگریشن تربیتی سیشن میں حصہ لیا ،برطانوی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی امیگریشن کے متعلق ٹریننگ دی ،ایف آئی اے، ایئر لائنز اور گرائونڈ ہینڈلنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین نے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔
  برطانوی ہائی کمیشن وفد نے برطانوی پاسپورٹ کی حفاظتی خصوصیات اور امیگریشن کے طریقہ کار کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا،یہ تربیت پاکستان سے برطانیہ جانے والی ممکنہ نئی پروازوں کی تیاریوں کا حصہ ہے،برطانوی ٹیم کراچی، لاہور اسلام آباد سمیت تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی دورہ کرکے تربیتی سیشن کرے گی۔
  برطانیہ کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع کرنے سے قبل امیگریشن تربیت اہم ہے۔