چیمپئنزٹرافی ،سہ ملکی ون ڈے سیریز :کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل متوقع

Jan 30, 2025 | 14:11 PM

ایک نیوز: چیمپئنزٹرافی اورسہ ملکی ون ڈے سیریز پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل متوقع ہے۔
سفیان مقیم، عبداللہ شفیق اورعباس آفریدی کوڈراپ کئے جانے کا امکان ہے،صائم ایوب بھی مکمل فٹ نہ ہوسکے ،ٹیم میں اوپنر فخر زمان کی واپسی یقینی ہے ۔
سعود شکیل، عامر جمال، خوشدل شاہ اور ابراراحمد بھی قومی سکواڈ میں شامل ہوں گے،ذرائع کے مطابق محمد رضوان، بابراعظم، کامران غلام، طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ ہونگے،سلمان آغا، نسیم شاہ، محمد حسنین، اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔    

دوسری جانب  پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا، پی سی بی چیمپینز ٹرافی کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے تیار ہے، چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی۔

7 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی۔

صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے، چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہو گی ،تقریب کا انعقاد حضوری باغ لاہور میں کیا جائے گا ، اہم ملکی شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی آفیشلز شریک ہوں گے    ۔

مزیدخبریں