پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،722پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،722پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: Positive trend in Pakistan Stock Exchange, increase of 722 points

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کےآغاز پرمثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے،100 انڈیکس722پوائنٹس کے اضافے 1لاکھ 12ہزار210پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی سے  ایک   لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔  

بازار میں  دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،138 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 246 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔  

دوسری جانب انٹربینک میں آج کاروبارکے دوران امریکی ڈالر13پیسے مہنگا ہوا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 87 پیسے کا تھا۔