ایک نیوز: پاکستانی شہریوں کا امریکی خاتون کے نہلے پر دہلا،60سالہ شخص خاتون کو اپنانے کا مشروط خواہش مند سامنے آگیا۔
امریکی خاتون کی 3 ہزار ڈالر کے مطالبے پر بزرگ شہری کا کہا تھا کہ مجھے 50 ہزار ڈالر دے دے میں اس کے ساتھ جاؤں گا ،امریکہ میں آنکھوں کا علاج بھی کروالوں گا۔
شیراز شیرانی دوسرا خواہش مند بھی سامنے آگیا ،بیوی کو اطلاع کردی ہے کہ امریکہ جاؤں گا۔
خیال رہے کہ پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کیلئے آنے والی امریکی خاتون انتظامیہ کیلئے زحمت بن گئی ،اونیجا اینڈریو گارڈن میں واقعہ اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں تاحال موجود ہے،کراچی پولیس نے خاتون کی سیکیورٹی کیلئے 2 خواتین اہلکار تعینات کردیں ۔
پولیس افسران خاتون سے پھر بات کرینگے اور سمجھانے کی کوشش کرینگے ، امریکی خاتون نے پولیس کی جانب سے کمرے کی پیشکش بھی ٹھکرا دی ، امریکی خاتون نے ندال کی یاد میں پوری رات کرسی پر گزار دی۔
اپارٹمنٹ کا مرکزی دروازہ بند کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ،صرف اپارٹمنٹ کے اندر کےرہائشی افراد کو ہی آنے جانے کی اجازت ہے۔
پاکستانیوں کا امریکی خاتون کے نہلے پر دہلا،60سالہ شخص خاتون کو اپنانے آگیا
Jan 30, 2025 | 10:54 AM