امریکا،ہیلی کاپٹرمسافرطیارے سے ٹکراگیا ،60ہلاک

امریکا،ہیلی کاپٹرمسافرطیارے سے ٹکراگیا ،60ہلاک
کیپشن: America, helicopter collided with passenger plane, 60 dead

 ایک نیوز:رونالڈریگن ایئرپورٹ کے قریب ہیلی کاپٹرمسافرطیارے سے ٹکراگیا ،ابتدائی طور پر 60 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، ہیلی کاپٹر ٹکرانے کےبعد طیارہ دریا میں گرگیا ہے۔
 مسافرطیارے میں64کےقریب مسافرسوار تھے، ہلاکتوں کاخدشہ ہے،رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کو پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے،امریکی صدر ٹرمپ کو حادثےسےمتعلق آگاہ کردیا گیا،ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،امدادی کارروائیاں جاری ہیں،امریکی ایئرلائنزکے مسافر طیار ے میں60مسافراورعملے کے4افراد سوارتھے ، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفصیلات پرتفصیلی بریفنگ لےلی ہے۔
 ریسکیوٹیموں نے بہترین رسپانس کیا،معاملے کی مکمل مانٹیرنگ کررہاہوں،مزید تفصیلات بھی جمع کی جارہی ہیں۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام 5 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا، اس وقت طیارے کی رفتار 166 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

پولیس نے کہا ہے کہ دریا میں فائربوٹس امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں تاہم شدید اندھیرے اور سخت سردی کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکل پیش آ رہی ہے۔امدادی سرگرمیوں کے لیے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔