پنجاب میں پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری

Jan 30, 2025 | 10:06 AM

ایک نیوز: پنجاب میں پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،حکومت پنجاب نے پراپرٹی ٹیکسز میں چھوٹ دے دی۔
50لاکھ روپے تک کے گھروں کے مالکان کو ٹیکس سے استثنیٰ مل گیا ،50لاکھ سے زائد مالیت کے گھروں پربھی رعایت مل گئی،50لاکھ سے زائدمالیت کے گھروں پر ڈی سی ٹیبل ریٹ کے مطابق ٹیکس لگے گا۔
ڈائریکٹر ایکسائز کاکہنا ہے کہ پہلے 5مرلے کے گھر پر ٹیکس لاگو تھا،مرلے کے حساب سے ٹیکس لگانے میں کافی مشکلات تھیں، حکومت نے ٹیکسز کی آسان طریقہ ادائیگی کے لیے قدم اٹھایا۔

مزیدخبریں