قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل ،پی سی بی نےپرومو جاری کر دیا

قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل ،پی سی بی نےپرومو جاری کر دیا
کیپشن: Upgradation of Gaddafi Stadium completed, PCB released promo

 ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد پرومو جاری کر دیا۔
 پرومو میں سٹیڈیم میں لگائی جانے والی نئی لائٹس کو روشن دکھایا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام انکلوژرز میں لگی نئی کرسیاں اور ایل سی ڈی سکرینز کو بھی واضح طور پر دکھایا گیا ہے جن کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ قذافی سٹیڈیم میں بنائی جانے والی مین بلڈنگ اور اس کے دونوں نئے انکلوژرز بھی دکھائے گئے ہیں، قذافی سٹیڈیم لاہور چیمپیئنز ٹرافی سے پہلے8اور10فروری کو سہ فریقی سیریز کے میچز کی میزبانی بھی کرئے گا۔