ایک نیوز: حماس اور اسرائیل کے درمیان آج قیدیوں کا ایک اور تبادلہ ہوگا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے تین اسرائیلیوں کی فہرست اسرائیلی حکام کو دے دی ہے، حماس کی جانب سے پانچ تھائی باشندوں کی رہائی بھی متوقع ہے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اب تک حماس کو فلسیطینیوں قیدیوں کی فہرست نہیں دی۔
دوسری جانب ٹرمپ انتطامیہ نے امریکا میں حماس کے حمایتی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق نیورسٹی کیمپس میں حماس کے حمایتیوں کے ویزے منسوخ کررہے ہیں۔
ہنگامہ آرائی اور املاک پر حملوں کے جرائم کی بھی تحقیقات کریں گے۔
خیال رہے کہ ایک طرف قیدیوں کا تبادلہ ہو رہا ہے دوسری طرف اسرائیل مغربی کنارے کی زمین ہڑپنے کا منصوبہ بنا رہا ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے کی زمین خریدنے سے متعلق بل پیش کیا گیا ہے۔
اسرائیل ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے بل کی حمایت میں ووٹ دے دیا، بل کی منظوری سے مقبوضہ مغربی کنارے میں زمین خریدی جاسکے گی، بل کو یہودی آبادکاروں کے حامی گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان آج قیدیوں کا ایک اور تبادلہ ہوگا
Jan 30, 2025 | 08:26 AM