ویب ڈیسک:سابق ٹیسٹ کرکٹرشاہد آفریدی نے ٹی20ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو غیرضروری قرار دیدیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عالمی کپ کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی جائیں۔ عالمی کپ بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہے البتہ سینئرکھلاڑیوں پر ذمہ داری ہوگی، پاکستان ٹیم کا صرف ایک کپتان بنایا جائے تاکہ اس معاملے پر لڑائی کا لسلہ ختم ہو، ہر فارمیٹ کے لیے الگ الگ قیادت کرنے والانہ ہو جبکہ نائب کپتان کا تصور ہی درست نہیں۔سینئرکھلاڑی کو میدان میں کپتان کا معاون بنایا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی کپتان کی مدت کا تعین ہونا بھی ضروری ہے۔
شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ عالمی کپ میں بہت اچھی اور مضبوط ٹیمیں موجود ہیں، صرف بھارت سے مقابلے کو عالمی کب سمجھ لینا درست نہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم میں ناقص فیلڈنگ قدیم مسئلہ ہے، فیلڈنگ کے علاوہ بولنگ اور بیٹنگ پر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔
سابق کرکٹر کاکہنا تھا کہ قومی ٹیم میں نمبر تین کا مطلب اوپنر ہی ہوتا ہے، فخر اور صائم جیسے کھلاڑیوں کو اوپننگ کرنی چاہیے، اللہ کرے صائم کی فارم واپس آجائے، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
ٹی 20ورلڈ کپ ،شاہد آفریدی نے ٹیم میں تبدیلی کو غیرضروری قرار دیدیا
Jan 30, 2024 | 23:17 PM