ماہرہ خان کی ’’نارنجی ‘‘رنگ کی ساڑھی میں دلکش تصاویر کے چرچے

ماہرہ خان کی ’’نارنجی ‘‘رنگ کی ساڑھی میں دلکش تصاویر کے چرچے
کیپشن: ماہرہ خان کی ’’نارنجی ‘‘رنگ کی ساڑھی میں دلکش تصاویر کے چرچےماہرہ خان کی ’’نارنجی ‘‘رنگ کی ساڑھی میں دلکش تصاویر کے چرچے

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ’’نارنجی ‘‘رنگ کی ساڑھی میں دلکش تصاویر کے چرچے،مداحوں کے دل جیت لئے۔


اداکارہ ماہرہ خان نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پہلی بار ہونے والے ’جشن ریختہ‘ میں شرکت کی،جہاں انہوں نے بھارتی فیشن ڈیزائنر مسابہ گپتا کی تیار کردہ دیدہ زیب نارنجی رنگ کی ساڑھی پہنی۔ اداکارہ نے ساڑھی پہننے کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں جبکہ ’جشن ریختہ‘ کے انسٹاگرام سے بھی اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں، جہاں مداحوں نے ان کی تعریفیں کیں۔
جشن ریختہ کے انسٹاگرام پر ماہرہ خان کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ خالص اردو زبان میں بات کرتی دکھائی دیں اور ان کے انداز اور لباس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
مداحوں نے اداکارہ کی ویڈیوز اور تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے نہ صرف ان کی ساڑھی کو دیدہ زیب قرار دیا بلکہ ان کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں۔