مچھ،کولپور میں حملہ پسپا،3خودکش بمباروں سمیت 9دہشتگرد ہلاک ،6افراد شہید

مچھ،کولپور میں حملہ پسپا،3خودکش بمباروں سمیت 9دہشتگرد ہلاک ،6افراد شہید
کیپشن: مچھ،کولپور میں حملہ پسپا،3خودکش بمباروں سمیت 9دہشتگرد ہلاک ،6افراد شہید

ویب ڈیسک :سکیورٹی فورسز نے مچھ اور کولپور میں حملہ پسپا کردیا،3خودکش بمباروں سمیت 9دہشت گردوں کوجنہم واصل کردیا جبکہ 4اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مربوط انداز میں جوابی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔آپریشن کے دوران تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ۔فائرنگ کے تبادلے میں 4اہلکارسمیت 6افراد شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پھرپورعزم کااعادہ  کیا۔سکیورٹی فورسز دیرپاامن واستحکام کےلیے قانون نافذکرنےوالےاداروں کےساتھ کھڑی ہے۔