غزہ،اسرائیلی حملے جاری،24گھنٹوں میں مزید 215فلسطینی شہید

غزہ،اسرائیلی حملے جاری،24گھنٹوں میں مزید 215فلسطینی شہید
کیپشن: غزہ،اسرائیلی حملے جاری،24گھنٹوں میں مزید 215فلسطینی شہید

ویب ڈیسک :غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،بمباری سے 24گھنٹوں کے دوران مزید215فلسطینی شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین اسکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
7اکتوبر سے ابتک فلسطینی شہدا کی تعداد 26ہزار 637تک پہنچ گئی،جبکہ 65ہزار 384فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
 ادھر اسرائیل کا ال امل اسپتال کا محاصرہ آٹھویں روز بھی جاری ہے، اسپتال کے اطراف اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید لڑائی ہوئی۔ اسرائیلی فوج  نے مغربی کنارے میں بھی فائرنگ کردی، آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے  مزید5 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار کیا گیا۔