توشہ خانہ ریفرنس ،عمران خان کاجج محمد بشیرسےمکالمہ،خواہش بھی بتادی 

Jan 30, 2024 | 21:42 PM

ویب ڈیسک:توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جج محمد بشیرسےمکالمہ،اپنی خواہش کااظہار بھی کردیا۔

تفصیلات کے دوران توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کےدوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جج محمد بشیر سے کہا کہ آپ نے ہمارا حق دفاع ختم کیا، میں گواہوں پر خود جرح کرنا چاہتا تھا ۔میری گزارش ہے کہ ہمارا حق جرح بحال کیا جائے جج صاحب کیا آج ہی سزا کا اعلان کرنا ہے۔

فاضل جج محمد بشیر نے عمران خان کو جواب دیا کہ  آپ پریشان نہ ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ  ہمارے پاس توشہ خانہ تحائف کی اصل قیمت آئی ہے، ہم نے اس لئے جرح کرنی تھی میں نے جھوٹے گواہوں کو ایکسپوز کرنا تھا مجھے موقع ملنا چاہئے تھا کہ اپنا دفاع کرسکوں آپ نے جلدی جلدی میں سب کچھ کیا، میرے اوپر جو الزام ہے میرے خلاف جھوٹے گواہوں کو پیش کیا گیا سابق وزیر اعظم پر الزام لگایا گیا اس نے آفس بوائے کے ذریعے اربوں کی کرپشن کی میری بیوی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں اسکو ذلیل کیا جارہا ہے میری بیوی کو توشہ خانہ کیس میں زبردستی گھسیٹا گیا جس تیز رفتاری سے ٹرائل ہورہے ہیں لگتا ہے سارے فیصلے آج ہونے ہیں میں بار بار کہہ رہا ہوں میری بیوی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں وزیر اعظم ہاوس کے ملٹری سیکرٹری کے ذریعے جھوٹ بلوایا گیا۔

مزیدخبریں