ویب ڈیسک: توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان قلمبند کرلیا جبکہ بشریٰ بی بی کو 25 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا تھا۔
راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں توشہ خانہ رریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی اور کل بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے آج سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس،بشریٰ بی بی کا 342کا بیان قلمبند
Jan 30, 2024 | 21:09 PM