ایئر ٹریفک کنٹرول سے اجازت لئے بغیر پائلٹ طیارہ اڑا لے گیا ، پھر کیا ہوا ؟؟

Jan 30, 2024 | 20:49 PM

ویب ڈیسک :آئے روز بھارتی پائلٹس کے ایک کے بعد ایک کارنامے دنیا کے سامنے عیاں ہورہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر نت نئی سٹوری وائرل ہوجاتی ہے ،ایسا ہی ایک کارنامہ بھارتی ایئر لائن انڈیگوکے ایک پائلٹ نے انجام دیا جب ایک طیارے کو   ایئر ٹریفک کنٹرول  کی کلیرنس کے بغیرہی اڑا لے گیا ۔

تفصیلات کےمطابق انڈیگو کا ایک طیارہ نئی دہلی سے آذربائیجان کے دارالخلافہ  باکو کے لیے روانہ ہوا، 29 جنوری کوشام 7:38 بجے کے قریب اے ٹی سی کی منظوری کے بغیر طیارے نے اڑان بھری۔

 واقعہ کے بعد ایوی ایشن ریگولیٹری باڈی، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے  پائلٹ کومعطل کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تحقیقات ہونے تک پائلٹ معطل رہے گا۔کمپنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں