ریٹرنگ آفسر کی جانب سے آزاد امیدوار کی مدد کا انکشاف

Jan 30, 2024 | 21:02 PM

ایک نیوز :عام انتخابات 2024کیلئے  این اے 43 لکی مروت کے ریٹرنگ آفسر کی جانب سے آزاد امیدوار کی مدد کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  لکی مروت میں 6000 پوسٹل بیلٹ پیپرز غیرقانونی طریقے سے جاری ہونے کا انکشاف ہوا، این اے 43 لکی مروت سے جےیوآئی کے امیدوار صاحبزادہ اسجد محمود نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا،درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ  میرے مخالف امیدوار نے الیکشن کمیشن کے عملہ کے ساتھ ساز باز کرکے 6000 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کروائے۔  پوسٹل بیلٹ پیپرز کا کوئی خاص ریکارڈ بھی مرتب نہیں کیا گیا، 6ہزار پوسٹل بیلٹ پیپرز جعلی درخواستوں پر جاری ہوئے ہیں،  الیکشن کمیشن نے جےیوآئی کے امیدوار کی درخواست پر نوٹس لے لیا،  الیکشن کمیشن نے ڈی آر او لکی مروت سے معاملے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں