الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

 الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب
کیپشن: الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے  کچھ انتخابی حلقوں میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تینوں پرنٹنگ پریسوں کے ایم ڈیز کو بھی طلب کیا گیا ہے، دوبارہ چھپائی کیلئے خصوصی سکیورٹی پیپرز کی دستیابی اور بروقت چھپائی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل کی جا چکی ہے، بعض حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرنی پڑ رہی ہے۔ بیلٹ پیپرز کیلئے خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی کی تکمیل ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  2018 ءکے انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی طباعت 800 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا، 2024ء امیدواروں کی ایک کثیر تعداد کے پیش نظر 2170 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ استعمال ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات میں چند دن باقی رہ گئے، الیکشن کمیشن بروقت تیاریاں مکمل کرنے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔