سائفر کیس : علیمہ خان نے بھی خاموشی توڑ دی

Jan 30, 2024 | 19:11 PM

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان  نے مطالبہ کیا کہ ہم ہائیکورٹ آئے ہیں تاکہ جج ذوالقرنین کو ہٹایا جائے۔

تفصیلا ت کے مطابق نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے گواہان کے بیانات کروائے لیکن جرح کے وقت فیصلہ دے دیا، گزشتہ روز ہمارے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو فراڈ کیا وہ سب کے سامنے ہے، مجھے بھی جیل میں ڈال دیں، میں اسے فراڈ کہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا کام انصاف دینا ہے، انہیں تنخواہ ملتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ اب سب پر لازم ہو گیاہے کہ اس نظام کو اگر قبول نہیں کرنا تو8فروری کو سو فیصد لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، اس سے بہتر کوئی انتقام نہیں ۔

ان کاکہناتھا کہ کل جو عدالت میں ہوااس پر میں نے وکلا سے پوچھا کہ ہمارے لئے تو یہ تجربہ تھا،کیا آپ لوگوں کو پتہ تھا کہ پاکستان کا نظام اس قسم کا ہے،اگر انصاف کے اس نظام کا پتہ تھا تو آپ لوگوں نے کتنی کوشش کی ہے ،اتنی بار ایسوسی ایشنز ہیں آپ کو پتہ تھا اس قسم کے ججز ہیں،آپ سب وکلا بتا رہے ہیں کہ ان کی بیک گراؤنڈ کیا ہیں،آپ کی اپروول کیساتھ یہ لوگ ججز مقرر ہوتے ہیں،تاکہ پاکستان کے عوام کو یہ اس قسم کا انصاف دے سکیں،اگر آپ لوگوں کو پتہ تھا تو آپ لوگوں کی ذمہ داری نہیں بنتی  کہ آپ پاکستان میں جو اس قسم کے لوگوں کو  انصاف دینے کی کرسی پر بٹھاتے ہو،اس کا احتساب کہاں سے ہوگا،جج ابوالحسنات کو تو کوئی ہدایات دے ہی رہاتھااس کاتو  ہمارے سارے پاکستان کو پتہ ہے،کل انہوں نے تماشا لگوایا جو ہدایات دے رہے تھے ان کا بھی مذاق اڑا دیا۔

مزیدخبریں