ایک نیوز :پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک اور خط لکھ دیا۔
تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی نے خط میں کراچی کی امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر توجہ دلائی ،خط میں کہا گیا کہ کراچی اورنگی ٹاؤن انتہائی حساس علاقہ ہے جہاں لسانی دہشت گردی کی بہت زیادہ وارداتیں ہوئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے انتخابی مہم کے پوسٹرز اور جھنڈے باقاعدگی سے پھاڑے جا رہے ہیں۔ متعلقہ ویڈیوزاس شکایت کے بارے میں حوالہ کے لیے منسلک کی جارہی ہیں۔ الیکشن کمیشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کریں۔ ہم آپ سے یہ بھی درخواست کرتے ہیں شر پسند عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔